Sunday January 19, 2025

14 ماہ کی علیحدگی کے بعد سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی نے خلع لے لی۔ عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے قریبی دوست احباب اور خاندان کے ارکان پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ یہ بتا نہیں سکتیں کہ یہ کتنا مشکل وقت ہے لیکن انہیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔

محمد رضوان نے جادوئی انداز میں کیچ پکڑ لیا، پی ایس ایل کی اس ویڈیو نے دھوم مچا دی

میں سب لوگوں سے اپیل کروں گی کہ اس مشکل گھڑی میں میرے فیصلے کا احترام کیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سختی سے ان کی تردید کرتے رہے ہیں۔

جس کمانڈر میں اتنی طاقت نہیں وہ فوج کیا چلائے گا، بٹلر کی بات نے ایوب خان کی زندگی کو کیسے تبدیل کر دیا کہ وہ ایک مثال بن گئے

عمران خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ۔شیخ رشید احمد کی پیش گوئیوں اور دھمکیوں کا سلسلہ بھی دوبارہ زور پکڑ گیا ہے سلیم صافی

FOLLOW US