Thursday May 16, 2024

مرحوم نقیب اللہ محسود اور بختاور بھٹو زرداری کے درمیان مبینہ تعلقاتے: امریکی بلاگر سنتھیا رچی کا دعویٰ

کراچی : مرحوم نقیب اللہ محسود اور بختاور بھٹو زرداری کے درمیان مبینہ تعلقات، زرداری کی بیٹی بختاور اور نقیب اللہ محسود ملاقاتیں کیا کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی اور راؤ انوار کے ہاتھوں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شخص نقیب اللہ محسود کے مابین معاشقہ تھا اور دونوں آپس میں خفیہ ملاقیں بھی کیا کرتے تھے۔ اس خبر پر پاکستان میں سیاحت کے لیے آنے والے بلاگر سنتھیا رچی کو پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہورہا اس سے قبل محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا کرچکی ہیں، ہم ان کی بیٹیوں کو اسکا نشانہ ہر گز بننے نہیں دیں گے۔ اسکے جواب میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ گالی دینے کا شکریہ لیکن میں وہ پہلی نہیں ہوں جس نے یہ بات کی ہے اور نہ ہی آخری ہونگی۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بطور سینیٹر ڈی نوٹیفائی کردیا سینیٹ میں فیصل واوڈا کی جنرل نشست خالی قرار دے دی گئی

میں بختاور کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی ،ایک لبرل پارٹی کی کارکن ہونے کی حیثیت سے وہ جس سے چاہیں معاشقہ کرسکتی ہیں یا نہیں ؟؟ اس کے جواب میں معروف اینکر جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ دو سال قبل میں نے یہ اسٹوری لکھی تھی، میرے کالم نے بڑوں بڑوں کوہلا کر رکھ دیا تھا، مگر نہ ہل سکاتو راؤانوار نہ ہل سکا۔ انھوں نے کہا کہ اب امریکی بلاگر بولی ہے تویہ اس بات کی تصدیق ہے کہ میرے کالم میں چھپنے والی اسٹوری بلکل درست تھی۔ انکا مزید کہنا ہےکہ امریکی صحافیوں کو تحقیقات میں دو سال لگانے پر اکیس توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔ واضع رہے کہ 2018 میں ایک کالم میں اینکر جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ محسود کے سندھ کی معروف سیاسی شخصیت کی بیٹی سے تعلقات تھے جس کی وجہ سے پولیس کو اسے قتل کرنے کا حکم دیاگیا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ماڈل جیسا دکھنے والا نقیب اللہ محسود ایک اہم سیاسی رہنما کی بیٹی سے عشق کر بیٹھا تھا جبکہ لڑکی بھی اس پر فدا تھی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے کون سی مہنگی گاڑیاں خرید رکھی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نقیب اللہ محسود اور وہ لڑکی دونوں ماڈلنگ میں دلچسپی رکھتے تھے۔ ذکر کرتے ہوئے جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ دونوں کے مابین ایک خفیہ کام بھی ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں شادی کر لیں گے۔ اس حوالے سے نقیب اللہ محسود کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر لگ رہا ہے، ایک ڈرتو بیوی بچوں کی طرف سے ہے اور دوسرا ڈر تمھارے گھر والوں کی طرف سے ہے۔ اس پر لڑکی نے جواب دیا کہ کچھ نہیں ہوتا۔ تاہم دوںوں کی رضا مندی سے یہ معاملہ جنوری تک موخر کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید لکھا تھا کہ لڑکی کی ہر کال ٹریس ہورہی تھی۔ اس پر لڑکی کے امیر باپ نے جو کہ سندھ سیاسی جماعت کا عہدیداربھی ہے اس نے اس معاملے سے بچنے کے لئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا اور نقیب اللہ محسود کو ٹھکانے لگانے کا کہا جس پر مذکورہ پولیس افسر نے اس معاملے سے راﺅ انوار کو آگاہ کیا اور پھر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے نقیب اللہ محسود کو ہوٹل کے باہر سے اٹھایا اور اسکو ٹھکانے لگا دیا۔ آخر میں جمیل فاروقی نے لکھا کہ یہ کہانی کتنی درست ہے اس کے بارے میں تو بعد میں پتا چلے گا۔ اب اس بات کی تصدیق امریکی بلاگر نے بھی کر دی ہے۔

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقصد کن دو لوگوں کو ملک سے فرار کروانا ہے؟فواد چودھری کا بڑا دعویٰ

News Source: Urdupoint

FOLLOW US