Monday January 20, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ سے قبل بڑا ریلیف مل گیا،اہم ترین کھلاڑی کی اسکواڈ میں واپسی

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ سے قبل بڑا ریلیف مل گیا۔کوئٹہ جارح مزاج بلےباز جیسن رائے نے اہم مقابلے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ انگلش کرکٹر اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے بھی مکمل تیار ہیں۔گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر قابض ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 4 میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ تین میں انہیں شکست جبکہ واحد فتح کراچی کنگز کے خلاف حاصل ہوئی ہے جو لگاتار 4 شکستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں انگلش بلےباز کوئی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے البتہ انہوں نے 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 26 کی اوسط سے 130 رنز بناکر ٹاپ اسکورر تھے۔

بابراعظم کو بھی محمد رضوان کی طرح کھیلنا چاہیے: شعیب اختر

کراچی کنگز تاحال پہلی کامیابی سے محروم، مسلسل پانچویں میچ میں بھی شکست

بابا میں اتنی بڑی ہو گئی ہوں لیکن میں نے آج تک آپ کو اتنا پٹتے ہوئے نہیں دیکھا ،

FOLLOW US