Monday January 20, 2025

کس کے کہنے پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا؟پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کاافسوسناک انکشاف

کراچی : پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے کہا ہے کہ زندگی میں انہوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا، دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے اسے گھر سے نکال دیا تھا۔عزم جواں اور حوصلے بلند ہوں تو مشکلات کا سامنا آسانی سے کیا جاسکتا ہے، ایسے ہی مشکلات کا سامنا کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل ہیں، جنہوں نے تمام مسائل اور تکالیف کے باوجود ایم بی بی ایس کیا۔سارہ گل نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انہیں پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانسجینڈر کی تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بن گئی، انہوں نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے امتحان پاس کیا۔

پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک

ترک صدر طیب اردوان اہلیہ سمیت اومی کرون میں مبتلا ہوگئے، طبیعت کیسی ہے؟

پانی سرسے اوپر نہیں لوگ سمندر کی تہہ میں جاچکے، وزیراعظم گھبرانے کی اجازت دیں:مانی

کیا آپ کو پتا ہے کہ آج کس ملک میں “یومِ شاہد آفریدی” منایا جا رہا ہے؟ جان کر سر فخر سے بلند ہوجائیں

FOLLOW US