Sunday May 19, 2024

وزیر اعظم آج چینی صدر کے ظہرانے میں شرکت کریں گے

بیجنگ: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے جبکہ چینی صدر اور وزیر اعظم سے ان کی ملاقات کل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین چائنا انرجی انجینیئرنگ کارپوریشن کی میٹنگ ہوگی، میٹنگ میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے پر عملدر آمد سے متعلق گفتگو ہوگی۔

وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے: وزیر اعظم

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم گریٹ ہال روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی صدر کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام کو وزیر اعظم ازبکستان کے صدر سے ملاقات کریں گے، چینی وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، جس کے بعد اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں دوبارہ سرمایہ کاروں سے میٹنگز ہوں گی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مائننگ اور ہاؤسنگ کمپنیوں کی مینجمنٹ پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو کرے گی۔ وزیر اعظم کی تھنک ٹینکس سے ملاقات بہت مفید رہی، چینی صدر اور وزیر اعظم سے ان کی ملاقات کل ہوگی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چین کے بعد جس ٹیم کو ویلکم کیا گیا وہ پاکستان کی ٹیم ہے، چینی تماشائیوں نے کل پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار

کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست، انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے

FOLLOW US