Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی اِن ایکشن، مخالف سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں اڑا لیں، کون کون پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا؟

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی میں شمولیتوں کا سلسلہ تیز،مختلف سیاسی و سماجی رہنمااور کارکنان کی وزیراعظم عمران خان کے وژن کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت۔ مسلم لیگ ن کے این اے 201 گھوٹکی کے سابق امیدوار سید عطا بخاری،ایم کیو ایم پاکستان گلشن ٹاؤن کے ذمہ دار سید امان شاہ اورشہزاد ،پاک مسلم الائنس کے مرکزی ترجمان سید عمر شاہ، پیپلز پارٹی کے محمد صفدر،سماجی رکن کاشف ظفر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری ، ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پی ٹی آئی کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے رہنماوں اور کارکنان کا استقبال کیا پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر حال ہی میں شمولیت کرنے والے ق لیگ کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر غلام رضا چنا بھی موجود تھے۔اس موقع پر بلال غفار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنان نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔شعور سے بیدار و سیاسی سمجھ رکھنے والے ملکی موجودہ صورتحال سے واقف ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار کے اول روز سے مشکل چیلنجز کا سامنا کیا۔ ہمیں یقین ہے عمران خان کا کاروان مزید آگے بڑھے گا۔ پی ٹی آئی کے سندھ میں حکومت بنانے کیلئے حوصلے بلند اور ارادے پختہ ہیں۔ نئے شمولیت کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ سندھ کیلئے تبدیلی کے سفر رہنماء کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔

قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا امکان۔۔حکومتی رہنما نے عندیہ دیدیا

دریں اثناء پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپوزیشن کو جاہل سمجھتے ہیں اور جاہلانہ فیصلے خود کرتے ہیں۔ 2013 کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے بجائے قانون کو ختم کیا جائے۔ سندھ حکومت آئین کے ساتھ بار بار کھیلنے کا سلسلہ بند کرے۔ سندھ حکومت کی نیت میں جو فتور ہے اس سے عوام اچھی طرح واقف ہیں۔ سندھ حکومت کا بلدیاتی قانون ذاتی مفادات کے ارد گرد گھوم رہا ہے۔ نیا بااختیار بلدیاتی نظام صوبے کی ترقی کیلئے اہم ہے۔ سندھ کابینہ سے ڈھنگ کے فیصلے نہیں ہوتے تو گھر چلے جائیں۔ یہ حربے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیلئے آزمائے جارہے ہیں۔

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد شلپاشیٹھی کے نام کردی

کپتان کا بڑا اقدام،نوازشریف کو صحت کارڈ جاری، سالانہ کتنے کامفت اعلان کرا سکیں گے؟جانیے تفصیل

FOLLOW US