اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں فائرنگ سے4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوگروہوں کےدرمیان سابقہ دشمنی کی بنا پرپیش آیا، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نفری کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ہلاک افراد کی لاشیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور ہسپتال کی ایمرجنسی کو عام لوگوں کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف