Sunday May 5, 2024

پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی کا پہلا میچ بہت مہنگا ثابت ہوا بوم بوم نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے باولنگ اسپیل کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی : پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی کا پہلا میچ بہت مہنگا ثابت ہوا، بوم بوم نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے باولنگ اسپیل کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ شاہد آفریدی نے 4 اوورز کے اسپیل میں 67 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی، جو کہ پی ایس ایل کی 7 سالہ تاریخ میں کسی بھی باولر کا سب سے بدترین اسپیل ہے۔ اس سے قبل یہ بدترین ریکارڈ لیگ اسپنر ظفر گوہر کے نام تھا،

پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ بھی عمران خان کے فین نکلے؟ایسا اعتراف کر لیا کہ آصف علی زرداری بھی حیران و پریشان

جنہوں نے گزشتہ سال اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کیخلاف 4 اوورز کے اسپیل میں 65 رنز دیے تھے اور وکٹ بھی حاصل کرنے سے محروم رہے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پال سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے بہت جارحانہ انداز سے کیا اور 3.3 اوورز میں ٹیم کی نصف سنچری بنائی۔ ایلکس ہیلز 55 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، انہوں نے 9 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ پال سٹرلنگ پاوور پلے میں ٹیم کا اسکور ایک وکٹ ہر81 رنز تک لے گئے۔ اسلام آباد نے 100 رنز صرف 7.1 اوورز میں مکمل کیے ۔ اسلام آباد کو دوسرا نقصان پال سٹرلنگ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ، 28 گیندوں پر 58 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔ شاداب خان 9 رنز بناسکے،3 وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو اور اعظم خان کےمابین 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اعظم خان 35 گیندوں پر 65 رنز بناکر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جبکہ منرو 39 گیندوں پر 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی پر آرٹسٹ کا ڈیزائن چوری کرنے کا الزام ’زلمی بغیر اجازت میرے ’مارخور‘ ڈیزائن کو تجارتی سامان پر استعمال کر رہا ہے

دوسری جانب کوئٹہ کے شاہد آفریدی نے میچ میں پاکستان سپر لیگ کا مہنگا ترین بولنگ اسپیل کرادیا،انہوں نے چار اوورز میں 67 رنز دیئے۔ آفریدی سے قبل یہ اعزاز اسلام آباد کے ظفر گوہر کے پاس تھا، انہوں نے گزشتہ سال زلمی کیخلاف چار اوورز میں 65 رنز دیے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور کولن منرو کے ساتھ ساتھ وقاص مقصود کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور شاہد آفریدی، جیمز ونس اور عبدالبنگلزئی فائنل الیون کا حصہ بنے ہیں۔

پی ایس ایل میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

FOLLOW US