Sunday January 19, 2025

پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ بھی عمران خان کے فین نکلے؟ایسا اعتراف کر لیا کہ آصف علی زرداری بھی حیران و پریشان

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان میرے پسندیدہ کرکٹر تھے لیکن سیاست میں آ کر انہوں نے سارے خواب توڑ دیے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 25، 30 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا تختہ لاہور پیپلزپارٹی کا ہوسکتا ہے اس کے علاوہ دلاور خان گروپ کی جانب سے اپوزیشن کو دھوکا دینے کے سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں ۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے مسلم لیگ ن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جب ہم نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں تو سابق حکمران کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں

پشاور زلمی پر آرٹسٹ کا ڈیزائن چوری کرنے کا الزام ’زلمی بغیر اجازت میرے ’مارخور‘ ڈیزائن کو تجارتی سامان پر استعمال کر رہا ہے

حکومت پانچ سال پورے کرے۔قمر زمان کائرہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کروائیں۔ اپنے ساتھیوں کو دیکھیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ئے انتخابات کی بات کرتے ہیں تو ساتھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اب عملاً ختم ہو چکی ہے، جب تک پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں تھی تب تک پی ڈی ایم میں جان تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور حکومت دوسرے ممالک سے پاکستان کا موازنہ کررہی ہے۔ موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کا بھوک سے بُرا حال ہو گیا ہے اوریہ کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

وزیراعظم کیخلاف توہین آمیز بیان:سابق اولمپئن رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد

نوشکی، کیپٹن بلال خلیل کی شہادت سے قبل لگائی گئی انسٹا اسٹوری وائرل

FOLLOW US