Sunday January 19, 2025

پی ایس ایل 7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پال سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے بہت جارحانہ انداز سے کیا اور 3.3 اوورز میں ٹیم کی نصف سنچری بنائی۔

پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی کا پہلا میچ بہت مہنگا ثابت ہوا بوم بوم نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے باولنگ اسپیل کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ایلکس ہیلز 55 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، انہوں نے 9 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ پال سٹرلنگ پاوور پلے میں ٹیم کا اسکور ایک وکٹ ہر81 رنز تک لے گئے۔ اسلام آباد نے 100 رنز صرف 7.1 اوورز میں مکمل کیے ۔ اسلام آباد کو دوسرا نقصان پال سٹرلنگ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ، 28 گیندوں پر 58 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔شاداب خان 9 رنز بناسکے،3 وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو اور اعظم خان کےمابین 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اعظم خان 35 گیندوں پر 65 رنز بناکر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جبکہ منرو 39 گیندوں پر 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی پر آرٹسٹ کا ڈیزائن چوری کرنے کا الزام ’زلمی بغیر اجازت میرے ’مارخور‘ ڈیزائن کو تجارتی سامان پر استعمال کر رہا ہے

پی ایس ایل میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

FOLLOW US