Sunday January 19, 2025

نواز شریف کے لندن سے سینکڑوں کلومیٹر دور فیکٹری کے دورے کی ویڈیو، حسین نواز کا موقف بھی آگیا

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ وہ خود اپنے والد کو ماحول کی تبدیلی کیلئے فیکٹری میں لے کر گئے تھے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کی ویڈیو چار سے پانچ ماہ پرانی ہے، حکومت پہلے یہ ویڈیو سامنے کیوں نہیں لے کر آئی؟ نواز شریف کی اس ویڈیو کا پاکستان آنے سے کیا تعلق ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ خود نواز شریف کو ماحول کی تبدیلی کیلئے لے کر گئے تھے۔ حکومت نے نواز شریف کی طبیعت کا پتا کرنے کیلئے لندن میں کسی سے رابطہ نہیں کیا۔

زمین بیچ کر 50 ہزار ہیلمٹ خرید لیے ۔۔ یہ شخص کیوں اپنی جائیداد بیچ کر لوگوں میں ہیلمٹ بانٹ رہا ہے

خیال رہے کہ اس سے قبل میاں نواز شریف کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں اپنے بیٹوں اور اسحاق ڈار کے ہمراہ برطانیہ کے شہر نیلسن میں ایک فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نیلسن نواز شریف کی قیام گاہ لندن سے لگ بھگ 295 کلومیٹر دورہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کرسکتے ہیں لیکن پاکستان کا سفر کرتے وقت وہ بیمار ہوجاتے ہیں۔

پی ایس ایل کا مزا دوبالا ہو جائے گا 6 انگلش سپر سٹارز پی ایس ایل 2022ء میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری کا سلسلہ شروع، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری

FOLLOW US