Sunday May 19, 2024

بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔تا ہم خیبر پختو نخوا، بالائی/وسطی پنجاب،کشمیر اور گللگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں اور صوبہ بلوچستان کی ساحلی پٹی میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم استور میں05اور کالام میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ استور، کالام میں 02انچ، بگروٹ اور مری میں ٹریس برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، کالام منفی12،گوپس منفی 08،اسکردو منفی 06، زیارت،قلات،پاراچنار منفی 05،استور،بگروٹ،ہنزہ ،مالم جبہ منفی 04، پلوامہ ،شوپیاں ،بارہ مولہ منفی 03،چترال ،دیر،دروش،راولاکوٹ منفی 02، میر کھانی اور اننت ناگ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

90سالہ بزرگ نے شادی میں رکاوٹ ڈالنے پر بیٹوں کیخلاف تھانے میں درخواست دیدی

مہنگائی سے تنگ عوام پر مزید بوجھ ۔۔حکومت نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا کردیا

عمران خان کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے سن کر فیصلہ کیا ہے جس دن ان کی حکومت ختم ہوئی اسی دن اپنا سب کچھ بیچ کر پاکستان واپس آ جاوں گا دعا کریں یہ کام جلد ہو جائے

FOLLOW US