Sunday January 19, 2025

عمران خان کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے سن کر فیصلہ کیا ہے جس دن ان کی حکومت ختم ہوئی اسی دن اپنا سب کچھ بیچ کر پاکستان واپس آ جاوں گا دعا کریں یہ کام جلد ہو جائے

لاہور : بیرون ملک مقیم ایک پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف کارٹونسٹ صابر نذر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی کاروباری شخص کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان شیئر کیا گیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اپنے پیغام میں اظہر الحسن نامی پاکستانی نے بتایا کہ میں ڈاکٹر بھی نہیں ہوں، سرجن بھی نہیں ہوں، لیکن بیرون ملک کامیاب زندگی گزار رہا ہوں پاکستان میں بھی ایک اچھا کاروبار موجود ہے، بیرون ملک جھیل کے کنارے ان کا گھر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 4 سال پہلے جب عمران خان کی حکومت بننے کے امکانات نظر آ رہے تھے،

‘مجھے نہیں پتہ تھا کہ عمران خان برا مان جائیں گے، نبیل گبول نے ریحام خان کو شادی کی پیشکش سے متعلق وضاحت پیش کردی

تب وہ بیرون ملک آ گئے تھے، گزشتہ 25 سال کی سیاسی اور اسٹیبلشمنٹ کی حکومتوں کی کارکردگی ان سامنے تھی۔ اظہار الحسن نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی تقریریں سنیں، پچھلی 18 سال کی بھی اور 3 سال کی بھی۔ یہ ساری تقریریں سن کر، ان کے ہاتھ میں تسبیح دیکھ کر اور ریاست مدینہ کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے سن کر فیصلہ کیا ہے جس دن ان کی حکومت ختم ہوئی اس سے اگلے دن اپنا سب کچھ بیچ کر پاکستان واپس آ جاوں گا، بس دعا کریں یہ کام جلد ہو جائے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کل اپنی مدت کے آخری روز کس کیس کا فیصلہ سنائیں گے؟

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری مؤخرکردی

FOLLOW US