Sunday January 19, 2025

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری مؤخرکردی

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری مؤخرکردی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے عوامی مفاد میں پیٹرول کی قیمت 11روپے اور ڈیزل کی قیمت 14روپے بڑھانےکی سمری مسترد کردی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے بھی کہا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرول 11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہےکہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، اس لیے وزیراعظم نے اس سمری کو مؤخر کردیا ہے۔ شہبازگل کا کہنا ہےکہ حکومت اس وقت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لےگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

گھرکی نیلامی کی اجازت۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوزندگی کاسب سےبڑاجھٹکالگ گیا

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے27 پیسےفی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی

یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان

FOLLOW US