Saturday May 18, 2024

چیف جسٹس گلزار احمد کل اپنی مدت کے آخری روز کس کیس کا فیصلہ سنائیں گے؟

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سندھ میں بلدیاتی اختیارات کے کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمدکل اپنی مدت کے آخری دن متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی درخواست پرفیصلہ سنائیں گے۔ خیال رہے کہ بلدیاتی اختیارات کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے 2017 میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست الگ رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2020 کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس گلزار احمد 10 سال بطور سپریم کورٹ جج اور 2 سال 2 ماہ 10 دن بطور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کل ریٹائر ہوجائیں گے۔

’دنیا کی کوئی طاقت مدارس کو ختم نہیں کرسکتی ہے،مفتی تقی عثمانی نے زوردار اعلان کردیا

بابر اعظم کا ہم شکل بھی سامنے آگیا، ہاتھ سے بریانی کھاتے ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ نے جب اپنی حاملہ خاتون صحافی کو ملک میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا تو طالبان نے رابطہ کرنے پر کیا پیشکش کی ؟ حیران کن انکشاف

FOLLOW US