Monday January 20, 2025

بابر اعظم کا ہم شکل بھی سامنے آگیا، ہاتھ سے بریانی کھاتے ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا ہم شکل سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف پی ایس ایل 7 میچز کے چرچے ہیں وہیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہم شکل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بابر اعظم کے ہم شکل کو فرش پر لوگوں کے ہمراہ بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مختصر سے وائرل ویڈیو کلپ میں بابر اعظم کے ہم شکل کو ہاتھ سے بریانی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں موجود افراد کو بھی اس شخص کو بابر اعظم پکارتے سنا جا سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ نے جب اپنی حاملہ خاتون صحافی کو ملک میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا تو طالبان نے رابطہ کرنے پر کیا پیشکش کی ؟ حیران کن انکشاف

ویڈیو میں موجود شخص کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نوجوان ہوبہو بابر اعظم کی کاپی ہے جبکہ اس کی مسکراہٹ بھی قومی ٹیم کے کپتان سے کافی ملتی ہے تاہم فی الحال یہ نہیں واضح ہو سکا ہے کہ ویڈیو کس شہر کی ہے اور نوجوان کا تعلق کہاں سے ہے۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری مؤخرکردی

گھرکی نیلامی کی اجازت۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوزندگی کاسب سےبڑاجھٹکالگ گیا

FOLLOW US