Saturday May 18, 2024

’دنیا کی کوئی طاقت مدارس کو ختم نہیں کرسکتی ہے،مفتی تقی عثمانی نے زوردار اعلان کردیا

کراچی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت مدارس کو ختم نہیں کرسکتی ہے، ہم نے دھمکیوں اور لالچ میں اگر کوئی کمزروری دکھائی تو حالات کے ذمہ دار ہم خود ہونگے,ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویش ناک ہے . جامعہ فاروقیہ فیز ٹو حب ریور روڈ میں تیسرے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ اہل مدارس کو علمی خدمات کےساتھ سیاست،معیشت ،اخلاقیات ،سماجیات اوردیگرشعبوں میں توجہ دینا ہوگی،اگرہم تیارہوگئےتو دین کاکام کرنےکےکئی شعبے ہیں اور ان تمام شعبوں میں کام کے لئے ہمارا تیار ہونا ضروری ہے۔انہوں نےکہاکہ نئےوفاق ہائےمدارس بننےکےبعد 28مدارس ہم سے الگ اور 113 نئے مدارس شامل ہوئے جبکہ 40 ہزار طلبا و طالبات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔

بابر اعظم کا ہم شکل بھی سامنے آگیا، ہاتھ سے بریانی کھاتے ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ نے جب اپنی حاملہ خاتون صحافی کو ملک میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا تو طالبان نے رابطہ کرنے پر کیا پیشکش کی ؟ حیران کن انکشاف

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری مؤخرکردی

FOLLOW US