Sunday January 19, 2025

جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ ، مفتی منیب الرحمان بھی میدان میں آ گئے

کراچی: معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ علمائے اہلسنت نے اس معاملے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، پر امن جدوجہد اور مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا ایک قابلِ تحسین روش ہے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، پرامن سیاسی جدوجہد، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ایک قابل تحسین روش ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ذمے دار اتھارٹیز کی طرف سے اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ واضح رہےکہ جماعت اسلامی اور سندھ حکومت میں بلدیاتی قانون پر مذاکرات کامیاب ہوگئے،جس کےبعد جماعت اسلامی نے 29 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

وزیرخزانہ شوکت ترین نے عالمی اقتصادی فورم کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

شادی کو پچاس سال ہوگئے، 10بچے ہیں لیکن بیوی کی ابھی تک شکل نہیں دیکھی۔۔ بزر گ شخصیت کا ناقابل یقین دعویٰ کیا ایسا ہوسکتاہے؟

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، لڑکی کے ساتھ ریپ کے بعد کالک مل کے گلیوں میں گھمایا گیا، بدترین تشدد

FOLLOW US