Saturday November 23, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لاہور : عالمی منڈی میں خام تیل او رگیس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری جاری ہے ، خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا اور یہ اکتوبر 2014 کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 88 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران ٹریڈنگ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 4 ڈالر 80 سینٹس ہوگئی۔خبرایجنسی کے مطابق سیاسی خطرات اورسپلائی میں کمی کے اثرات تیل کی قیمتوں پر پڑے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے عالمی اقتصادی فورم کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

بھارت کے معروف پنجابی اداکار گپی گریوال کو بھارتی حکومت نے پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، لڑکی کے ساتھ ریپ کے بعد کالک مل کے گلیوں میں گھمایا گیا، بدترین تشدد

FOLLOW US