Sunday January 19, 2025

شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس کے ڈی آئی جی عبداللہ شیخ بڑی مشکل میں پھنس گئے

کراچی: ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس کے ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں عبداللہ شیخ کو ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری کی شناخت بھی عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے ڈی آئی جی کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ شکای میں شہری نے بتایا ہے کہ ”سادہ کپڑوں میں ملبوس ملزم نے خود کو ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے طور پر متعارف کرایا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔“ شہری کا کہنا تھا کہ ”ڈی آئی جی شراب کے نشے میں دھت تھا۔ اس نے میری بہن کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور اس کے طلائی زیورات بھی چھین کر لے گیا۔“ کراچی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ڈی آئی جی ساؤتھ نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک آفیسر کو مقرر کر دیا ہے۔“

تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی مکمل ، فواد چوہدری کو اہم ترین عہدہ مل گیا،تمام عہدیداران کی فہرست آگئی

نیب کی بڑی کارروائی میں سونے کی اینٹوں سمیت بھاری خزانہ اور رقم برآمد سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی دو ساتھیوں سمیت گرفتار

تبدیلی لانے والو! تبدیلی کا مزہ آیا؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد سلیم صافی کا حکومت پر طنز ، کیا کہہ دیا؟

News Source: Dailypakistn

FOLLOW US