Sunday January 19, 2025

تبدیلی لانے والو! تبدیلی کا مزہ آیا؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد سلیم صافی کا حکومت پر طنز ، کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد : حکومت کے کرپشن کے خلاف اقدامات اور دعوے دم توڑ گئے ہیں، ملک کے اندر کرپشن میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ پاکستان کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کی بجائے تنزلی کی جانب چلا گیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق سی پی آئی انڈیکس رپورٹ 2021جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔180 ممالک کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی 16 درجے رپورٹ کی گئی ہے۔ پاکستان 28 پوائنٹس کے ساتھ کرپشن کے بارے میں عالمی رینکنگ میں 140 ویں نمبر پر آگیا۔ گزشتہ سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 124 تھا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں کرپشن کی عالمی درجہ بندی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ 2021ء میں پاکستان 100 میں سے صرف 28 پوائنٹس حاصل کرسکا،

پی سی بی کیساتھ مزید کام نہیں کر سکتا، ثقلین مشتاق نے استعفیٰ دیدیا، وجہ سامنے آگئی

جبکہ گزشتہ سال یہ اسکور 31 تھا۔ ۔ دوسری جانب پلڈاٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حکومت کوجواب دینا ہوگا کہ چیزیں بہتری کی جانب کیوں نہیں جارہیں؟ کرپشن کے خلاف بیانیہ لے کرپی ٹی آئی حکومت میں آئی تھی، رینکنگ میں اسکور اوپر جانے کا مقصد کرپشن میں کمی ہے، 2010 سے 2017 تک ریکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی رپورٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی اور اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا کہ ۔۔۔مبارک ہو۔۔ مبارک ہو۔۔۔۔ کرپشن کے خلاف سیاست میں لائے جانے والے عمران خان کے نئے پاکستان میں کرپشن اتنی تیزرفتار سے بڑھی کہ جس کا تصورپرانے پاکستان میں بھی نہیں کیا سکتا تھا۔۔ یعنی ایک انڈہ، وہ بھی گندہ۔۔ تبدیلی لانے والو! تبدیلی کا مزہ آیا؟

وزیراعظم عمران خان کے مشیرشہزاد اکبر کے خلاف مستعفیٰ ہونے کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا گیا

’بھارتی بزنس مین کی دعوت پرٹی 20لیگ کھیلنے کے لئے گیا، ڈنرپرکوکین کا نشہ بھی کرایا گیا اور پھر بلیک میل کیا گیا کہ ۔ ‘ زمبابوے کے کرکٹر برینڈن ٹیلر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

FOLLOW US