Wednesday April 24, 2024

’’نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور۔۔‘‘اسد عمر کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، میں اس میں شریک تھا، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے:فرخ حبیب انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کمرے میں بیٹھی تھی اور نواز شریف کو باہر بھیجنےکے فیصلے پر سب کی رائے مختلف تھی۔ اسد عمر کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیاگیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

پریانکا چوپڑا ماں بن گئیں لیکن ان کے ہاں بیٹی ہوئی یا بیٹا؟ بھارتی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

وزیراعظم عمران خان کل کس وقت عوام سے براہ ٹیلیفون پر بات چیت کریں گے ،رابطہ نمبر کیاہے ؟ بڑی خبر

مری اور گلیات میں کتنی برف پڑ چکی ہے اورکب تک برفباری جاری رہے گی ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

FOLLOW US