Monday January 20, 2025

رواں سال تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائیگا؟ حکومت نے عوام کو دوہری خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان بڑی کامیابیاں حاصل کی، اکانومی کی گروتھ 5.7 فیصد، زراعت،صنعتی،سویز گروتھ میں اضافہ ہوا۔ورلڈ بینک، بلومبرک، اکانومسٹ رپورٹس میں پاکستانی ترقی کی پذیرائی کی گئی۔فیصل جاوید نے کہا کہ ریکارڈ ایکسپورٹس ، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے چند ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئےگی – کسان اور مزدور کی آمدنی کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا – تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے- جہاں آنے والے ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا-پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس سب کو پہنچائی جارہی ہے -جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر اپنی حکومتی ٹیم کو مبارک باد دے دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا

انارکلی بم دھماکہ کے دو مبینہ سہولت کاروں کو کہاں سے گرفتار کر لیا گیا ؟ بڑی پیشرفت

کہ میں اپنی حکومت کو 3 سالوں میں 5 اعشاریہ 37 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں ، جس کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم کے مطابق ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اس حوالے سے بلومبرگ نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد سے پاکستان کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے ، جو ملازمتوں کو بچانے اور جان بچانے کی نشاندہی کرتا ہے ، دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اس بات کو تسلیم کیا ہے۔قبل ازیں نیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی کی اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیکس وصولی جلد 8 ہزار ارب کو کراس کر جائیں گی، شروع میں جب 8 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا کہا تو مذاق اڑایا گیا، ابھی ہم نے 6 ہزار ارب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا، آج تاریخ کی ریکارڈ ایکسپورٹ، ترسیلات زر اورٹیکس وصولیاں ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کی خبریں، مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتا دی

بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

FOLLOW US