Monday January 20, 2025

مریم نواز کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کی خبریں، مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتا دی

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر مہنگی گاڑی دینے کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مریم نواز نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر مہنگی ترین گاڑی دی۔سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دی جو پنجاب میں رجسٹر مہنگی ترین گاڑی ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان رپورٹس کو مسترد کردیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ جھوٹ سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا ہے، یہ مایوس کن ہے کہ بڑے نام والے اکاؤنٹس میں جعلی خبر کو بغیر تصدیق کے پھیلایا جارہا ہے۔مریم نواز نے جھوٹی خبریں دینے والے پلیٹ فارمز پر برہمی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ جنید صفدر 14 دسمبر کو احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح اگست 2021 میں لندن میں ہوا تھا۔جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوا تھا

بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اور ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔جنید صفدر کی شادی کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ جلد سیاسی میدان میں بھی قدم رکھیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے صاحبزادے کے سیاست میں آنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جنید صفدر بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔

بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، کس چیز کی تعریف کر دی؟ بڑی خبر

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا

FOLLOW US