Monday May 13, 2024

“بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جو زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا” اسد صدیقی نے ازدواجی زندگی کے مشکل ترین وقت بارے بتا دیا

کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کچھ عرصہ قبل اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزرے، اسد نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے ہی عورت کو اتنا بڑا مقام نہیں دیا، یہ وقت ہمارے لیے خاصہ مشکل تھا لیکن میرا ماننا ہے کہ ہر کام میں اللہ کی کوئی نا کوئی مصلحت ہوتی ہے۔ اسد صدیقی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا۔اسد صدیقی نے بتایا کہ ہمارا بچہ ضائع (مس کیرج) نہیں ہوا بلکہ زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ہم نے ‘اورنگزیب’ رکھا تھا، شروعات میں چیزیں کافی اچھی تھیں لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوئیں اور ہم نے اللہ کی مرضی سے اپنے بچے کو کھو دیا۔

مظفرآباد میں ملزمان کا سیاحتی جوڑے پر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے150 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ارکان اسمبلی کسی بھی قسم کی قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے

اداکار نے بتایا کہ بچے کی پیدائش پانچویں یا چھٹے ماہ میں ہوئی تھی جس کی میں نے خود اپنے ہاتھوں سے تدفین کی تھی۔اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کے بعد زارا کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، مجھے لگتا ہے کہ یہ چیز مرد سے زیادہ عورت کو متاثر کرتی ہے کیونکہ عورت کے اندر ایک جان ہوتی ہے اور پھر عورت کے جسم میں تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی ہوتی ہیں۔ اسد نے کہا کہ اس واقعہ پر مجھے افسوس ہے لیکن آپ کا دکھ اس وقت ختم ہوجاتا ہے جب آپ یہ سوچ لیتے ہیں کہ اوپر کوئی ذات ہے جو آپ کے معاملات دیکھ رہی ہے، وہ اس سے بہتر عطا کرے گی جو آپ سے لیا گیا ہے۔اداکار نے صارفین کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں کبھی کبھار کمنٹس پڑھتا ہوں، لوگ آپ کو پرکھنے لگ جاتے ہیں، جسامت پر بات کرتے ہیں، یہ جانے بغیر کے اگلا بندا کس پریشانی یا کرب سے گزر رہا ہے۔

جو نوازشریف کے خلاف ثبوت سامنے نہیں لا سکے وہ میرے خلاف کہاں سے لائیں گے،شہزاد اکبر میرے پیچھے بے مقصد مت بھاگیں۔ حریم شاہ کا پیغام

FOLLOW US