Monday January 20, 2025

مری میں سڑک پر برف پھیلا کر سیاحوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

مری : مری میں سڑک پر برف پھیلا کر سیاحوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مری پولیس نے سوشل میڈیا پر سیاحوں کی جانب سے پوسٹ کی گئی شکایتی ویڈیوز کے بعد سیاحوں کو پھنسانے اور لوٹنے والے ایک مقامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اےآر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم سڑک پر ساتھیوں کی مدد سے خود برف پھیلاتا اور پھر گاڑیوں کے وہاں پھنسنے کے بعد انہیں وہاں سے اپنی جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ وصول کرتا تھا۔ واقعے کا علم ہونے پر مذکورہ شخص کیخلاف کاروائی کا حکم دیا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی جیپ بھی قبضے میں لے لی ہے۔ دوسری جانب مری میں طوفانی برفباری کے دوران سیاحوں سے زیادہ کرایہ دینے کا مطالبہ کرنے پر مری کے بعض مقامی ہوٹلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے اور ان سے کرائے کی مد میں زیادہ رقم وصول کرنے پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 7۔۔ شائقین کو ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟قیمت سامنے آگئی

وزیراعظم بننے کی نہیں،وزیراعظم بن کر پاکستان کو عظیم ملک بنانے کی خواہش ہے،میں کرپشن کیخلاف جنگ کو جہاد سمجھتا ہوں

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سوشل میڈیا پر شکایت کے بعد تحقیقات کرکے کارروائی کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر راولپنڈی کو اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اوورچارجنگ کاروبار نہیں بلکہ لوٹ مار کے مترادف ہے جو قطعاً برداشت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سیاحتی مقامات پر ریٹ لسٹ کے مطابق خرید و فروخت یقینی بنائے، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لوٹنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا، ایسے میں مقامی ہوٹلز پر سیاحوں سے اضافی چارجز وصول کیے گئے جبکہ ایک کمرے کے کرائے میں ہزاروں روپوں کا ناجائز اضافہ بھی کیا گیا جس پر سیاحوں نے حکومت اور انتظامیہ سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

بلاک کردیں ، پھر بھی نہیں دیکھوں گی، سکینہ سموں نے نیٹ فلیکس سیریز کیلئے منتخب ہونیوالے ہمایوں سعید کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

یہ ہمیں نااہل کہتے ہیں، ہماری حکومت نے قوم کو تمام بحرانوں سے بچا لیا، ملک میں تیل کی قیمتیں۔وزیراعظم نے حیران کن بات کہہ دی

FOLLOW US