Thursday April 25, 2024

پی ایس ایل سیزن 7۔۔ شائقین کو ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟قیمت سامنے آگئی

لاہور: پی ایس ایل سیزن 7 کے کم از کم ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی۔ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوران کم از کم ٹکٹ کی مالیت 250 روپے سے شروع ہوگی جبکہ لیگ میچز کے دوران سب سے مہنگا ٹکٹ 3ہزار روپے کا ہوگا۔ پی ایس ایل 7 کے دوران 250 روپے کے علاوہ، 500، ایک ہزار اور 2ہزار کے ٹکٹس بھی شائقین کرکٹ کو ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی ٹکٹوں کی قیمت یہی رہے گی جبکہ فائنل میں ٹکٹ کی مالیت 15 سو روپے سے 4 ہزار روپے ہوگی۔ یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پی ایس ایل کے دوران شائقین کرکٹ کوسٹیڈیم میں 100فیصد داخلہ کی اجازت دی ہے، صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی اسٹیڈیم آسکیں گے جبکہ این سی اوسی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں

وزیراعظم بننے کی نہیں،وزیراعظم بن کر پاکستان کو عظیم ملک بنانے کی خواہش ہے،میں کرپشن کیخلاف جنگ کو جہاد سمجھتا ہوں

جبکہ چیئرمین پی سی بی نے سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ 27 جنوری سے کراچی میں سجے گا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کی مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

بلاک کردیں ، پھر بھی نہیں دیکھوں گی، سکینہ سموں نے نیٹ فلیکس سیریز کیلئے منتخب ہونیوالے ہمایوں سعید کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

یہ ہمیں نااہل کہتے ہیں، ہماری حکومت نے قوم کو تمام بحرانوں سے بچا لیا، ملک میں تیل کی قیمتیں۔وزیراعظم نے حیران کن بات کہہ دی

FOLLOW US