Monday January 20, 2025

بلاک کردیں ، پھر بھی نہیں دیکھوں گی، سکینہ سموں نے نیٹ فلیکس سیریز کیلئے منتخب ہونیوالے ہمایوں سعید کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی: پاکستانی اداکارہ سکینہ سموں نے اداکار ہمایوں سعید کی وجہ سے برطانوی شاہی خاندان کی نیٹ فلیکس سیریز ”دی کراؤن“ دیکھنے سے انکار کر دیا،ان کے مطابق اداکار ہمایوں سعید اس فلم میں اس رول کے مطابق فٹ نہیں ہیں بلکہ اس کردار کے لیے فلم میکروں کو اداکار فواد خان کو کاسٹ کرنا چاہپیے تھا ، سکینہ سمو ں کی تنقید کی وجہ سے اداکار نے انہیں سوشل میڈیا پر بلاک بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید جو کہ نیٹ فلکس کی سیریز ”دی کراؤن“ میں پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو کہ کلاسٹ ہوئے ہے جہاں پر ساتھی اداکار ماہرہ خان، عدنان صدیقی،واسع چوہدری سب لوگ اداکار ہمایوں سعید کو مبارک باد دے رہے ہیں وہیں پر اداکارہ سکینہ سموں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا کہ ”کیا یہ(ہمایوں سعید) ڈاکٹر حسنات کی طرح دکھائی دیتا ہیں؟“ مزید انھوں نے کہا کہ ”فواد خان اس کردار کے لیے زیادہ مناسب ہے،وہ ایک کارڈیالوجسٹ کی طرح نظر آتے ہیں آپ لوگوں نے انھیں کاسٹ کیوں نہیں کیا“۔

یہ ہمیں نااہل کہتے ہیں، ہماری حکومت نے قوم کو تمام بحرانوں سے بچا لیا، ملک میں تیل کی قیمتیں۔وزیراعظم نے حیران کن بات کہہ دی

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں کہا سے ڈاکٹر کی طرح نظر آتے ہیں انھوں نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ ”میں نے ابھی ڈاکٹر حسنات کی تصویر دیکھی ہیں ہمایوں سعید 90ء کی دہائی کے ڈاکٹر دکھائی دے رہے ہیں“۔اپنی مایوسی کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ”مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ فواد خان اس کے لیے زیادہ موزوں ہیں“۔ اداکارہ نے اس ٹویٹ کو بعد میں اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیالیکن اس بیان کے بعد اداکار ہمایوں سعید نے سکینہ سمو ں کو بلاک کر دیا جس کا انھوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں جواب دیا کہ ”مجھے ہمایوں نے بلاک کر دیا ہے لیکن میں پھر بھی سیریز نہیں دیکھوں گی“۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کون ہوںگے؟ تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

شہباز شریف نواز شریف کو واپس لائیں بصورت دیگر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔وفاقی حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

FOLLOW US