Thursday May 2, 2024

احتیاط نہ کی تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، یاسمین راشد نے خبردارکردیا

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ احتیاط کریں یہ نہ ہو کہ ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے، 2 ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں اضافہ ہورہاہے۔عوام سےاحتیاط کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لگوائیں،عوام کی صحت سڑکوں سےاہم ہے۔ صحت کارڈ سےتھیلسیمیا و دیگر امراض کا علاج مفت ہوگا۔ وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا مقصد ہے۔ عوام کو صحت کی سہولت دینا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کا فرض تھا۔ حکومت اپنے وعدے پورےکررہی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 31 مارچ تک پورے لاہور میں صحت کارڈ دے دیں گے اور خواجہ سراؤں کو بھی صحت کارڈ فراہم کریں گے۔

مری کی برفباری کے بعد خیبر پختونخوا کی بارش نےبھی 18افراد کی جان لے لی

نواز شریف کی طرف سے اِن ہاؤس تبدیلی کا گرین سگنل ملنے کے بعد ن لیگ نے بڑی سیاسی جماعت سے رابطہ کرلیا

شہبازشریف اپنے منظورنظر کو ٹھیکہ نہ دیتے تو پارکنگ پلازہ بن جاتا اور 600 گاڑیاں پارک ہو جاتیں۔

FOLLOW US