Monday January 20, 2025

نواز شریف کی طرف سے اِن ہاؤس تبدیلی کا گرین سگنل ملنے کے بعد ن لیگ نے بڑی سیاسی جماعت سے رابطہ کرلیا

اسلام آبا : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اِن ہاؤس تبدیلی کا گرین سگنل ملتے ہی پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت ہٹاؤ ، ملک بچاؤ تحریک پر ایک ساتھ ہیں۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف تحاریک پر وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کی جائیں گی۔ شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں واپسی کی دعوت بھی دی۔

شہبازشریف اپنے منظورنظر کو ٹھیکہ نہ دیتے تو پارکنگ پلازہ بن جاتا اور 600 گاڑیاں پارک ہو جاتیں۔

دوسری جانب شہباز شریف کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات طے پا گئی ہے، دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ شہباز شریف سربراہ پی ڈی ایم کو پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اِن ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ چند روز میں شہباز شریف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ قائد نوازشریف نے اپنی جماعت کو انِ ‏ہاؤس تبدیلی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔بعض لیگی رہنماؤں نے بتایا کہ پی پی اور ن لیگ ایک ہوں تو انِ ہاؤس تبدیلی مشکل نہیں ہو گی، دونوں میں اس ‏وقت نئی حکومت کی مدت پر بات چیت جاری ہے ، امیدہے آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی اتفاق رائے جلد ہو ‏گا۔

میڈ یا پر خبر سامنے آنے کے بعد شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوہسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا

بڑے بڑے ممالک کی چھٹی ہو گئی!روس نے رُخ پاکستان کی طرف کر لیا، پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

FOLLOW US