Sunday January 19, 2025

مری میں آئے 4 دوست بھی جاں بحق، آخری سیلفی وائرل

مری : مری میں برف کے طوفان میں پھنسے چار دوست بھی انتقال کرگئے، انہوں نے مری میں برف باری کے دوران اپنی زندگی کی آخری سیلفی لی۔سیر و تفریح کے لیے آنے والے 4 دوستوں نے برف پر سیلفی بھی لی تھی جو ان کی زندگی کی آخری سیلفی ثابت ہوئی، سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین گہرے دکھ اور غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ چاروں دوست گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔جاں بحق 3 افراد سہیل خان، اسد اور بلال کا تعلق مردان جبکہ چوتھے نوجوان بلال حسین کا تلعق کراچی سے تھا۔واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔برف باری کا لطف اٹھانے کے لیے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔

چین نے بھارتی سرحد پر فوجیوں کو ہٹا کر مسلح روبوٹس تعینات کرنا شروع کردیئے، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا

مری کے ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا، حامد میر بھی چپ نہ رہ سکے

مری میں ہلاکتیں لیکن فواد چوہدری کا وہ ٹوئٹ جس نے عوام کو غصہ چڑھا دیا

بابر اعظم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کون ہیں؟ پتہ چل گیا

FOLLOW US