Sunday November 24, 2024

مری میں ہلاکتیں لیکن فواد چوہدری کا وہ ٹوئٹ جس نے عوام کو غصہ چڑھا دیا

اسلام آباد: مری اور گلیات میں شدید برفباری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس گئے جن میں سے21 افراد جان کی بازی ہار گئے ،اس افسوسناک سانحے نے پوری قوم کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے ، عوام حکومت اور انتظامیہ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ توقع سے زیادہ لوگوںنے مری کا رخ کیا جس کے لیے انتظامیہ تیار نہ تھی۔ ایسی صورتحال میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا دو دن پراناٹوئٹ مرکز نگاہ بن گیا اورعوام نے وفاقی وزیرکو شدید تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کردیا ۔دو دن قبل اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ،ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں ،سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے ،اس سال سو بڑی کمپنیوں نے 929ارب روپے منافع کمایا ،تمام بڑے میڈیا گروپس 33سے چالیس فیصد منافع میں ہیں ۔اس پر لوگوں نے فواد چوہدری کو تنقید کانشانہ بنا نا شروع کردیا ، ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ بیان معصوم جانوں کے نقصان کی ایف آئی آر ہے۔

بابر اعظم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کون ہیں؟ پتہ چل گیا

اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کرلیں، مری میں پھنسی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونےوالے افراد کے نام اور گاڑیوں کے نمبرز سامنے آگئے

بچوں کے ہمراہ جان کی بازی ہارنے والے نوید اقبال کے ساتھ مری میں کیا ہوا ؟ کزن طیب نے دلخراش واقعہ کی تفصیلات بتا دیں

FOLLOW US