Sunday January 19, 2025

چین نے بھارتی سرحد پر فوجیوں کو ہٹا کر مسلح روبوٹس تعینات کرنا شروع کردیئے، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا

نئی دہلی: چین نے تبت میں بھارت کے بارڈر کے ساتھ فوجیوں کو ہٹا کر ان کی جگہ مشین گنوں کے ساتھ روبوٹس متعین کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی فوج کی طرف سے بارڈر پر اب تک درجنوں ایسی خودکار روبوٹ گاڑیاں بھیجی جا چکی ہیں جن پر مشین گنیں نصب ہیں۔ ان روبوٹ نما گاڑیوں پر کیمرے اور سنسرز لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے یہ روبوٹ خودکار طریقے سے کام کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے اپنی رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج کے ساتھ سٹینڈ آف کے ہنگام چینی فوج کو اس انتہائی بلند علاقے میں کئی طرح کی مشکلات پیش آ رہی تھیں، جن کے پیش نظر فوجیوں کو ہٹا کر ان کی جگہ یہ روبوٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے نے بتایا ہے کہ چینی فوج نے سردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرحد پر ربوٹس تعینات کرنے شروع کیے ہیں

مری کے ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا، حامد میر بھی چپ نہ رہ سکے

کیونکہ اس کے فوجیوں کے لیے موسم سرما میں اس علاقے میں رہنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ ان روبوٹس کا نام ’Mule-200‘ ہے، جو بنیادی طور پر بغیر انسانی مدد کے ہتھیار سپلائی کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے تاہم ان میں مشین گن اور دیگر ہتھیار بھی نصب کیے اور چلائے جا سکتے ہیں۔ ان روبوٹس کو میلوں دور بیٹھے لوگ کمپیوٹر کے ذریعے آپریٹ کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج اب تک تبت میں بھارتی بارڈر کے ساتھ ایسے 120روبوٹس تعینات کر چکی ہے۔

مری میں ہلاکتیں لیکن فواد چوہدری کا وہ ٹوئٹ جس نے عوام کو غصہ چڑھا دیا

بابر اعظم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کون ہیں؟ پتہ چل گیا

FOLLOW US