Thursday May 9, 2024

بابر اعظم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کون ہیں؟ پتہ چل گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ایک خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر مداحوں کے ذہنوں میں مختلف قسم کے سوالات اٹھ رہے تھے۔ گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر بابر اعظم اور ایک خاتون کی تصاویر زیرِ گردش ہیں، ایک تصویر میں خاتون بابر کے ساتھ پوز بناکر کھڑی ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں وہ کپتان کے کوٹ کا بٹن لگارہی ہیں۔ تصویروں کے وائرل ہونے پر صارفین نے طرح طرح کے اندازے لگانے شروع کردیے۔ خاتون کا نام ابیہا مامون ہے جو کہ دبئی کی رہائشی ہیں اور ایک میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ بھی ہیں، 6 ہفتے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ انہیں فخرِ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مِلا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ پر یہ بھی بتایا تھا کہ صارفین جلد ان کا بابر اعظم کے ہمراہ کام دیکھ سکیں گے۔

اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کرلیں، مری میں پھنسی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونےوالے افراد کے نام اور گاڑیوں کے نمبرز سامنے آگئے

بچوں کے ہمراہ جان کی بازی ہارنے والے نوید اقبال کے ساتھ مری میں کیا ہوا ؟ کزن طیب نے دلخراش واقعہ کی تفصیلات بتا دیں

سلمان خان سمیت 6 بالی وڈ اداکاروں اور اداکارائوں کی خود کشی کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

FOLLOW US