Monday January 20, 2025

عمران خان تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے، پیسوں کی وصولی اور خرچ کا جواب بھی دینا پڑےگا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے، پیسوں کی وصولی اور خرچ کا جواب بھی دینا پڑےگا، آپ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللّہ! انہوں نے کہا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے، کہاں کہاں خرچے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی!

نواز شریف کیساتھ ڈیل۔۔؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی نئےسال کی پہلی تہلکہ خیز پریس کانفرنس، پول کھول کر دیئے

آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں ECP کیجانب سےسمندرپارپاکستانیوں کےعطیات پرمشتمل PTI کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارےنظمِ مال کو جتنا کھنگالا جائیگااتنی ہی صراحت سےحقائق واضح ہونگےاور قوم سمجھ سکےگی کہ کیسے PTI ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جس کا نظمِ مال پولیٹیکل فنڈریزنگ کےاُس مربوط نظام پرمشتمل ہے جس کی بنیادیں باضابطہ ڈونرز پر استوارہیں۔ میں ECP کیجانب سےدیگر2 بڑی جماعتوں -ن لیگ+پی پی کے مالیات کی اسی قسم کی پڑتال کا منتظر ہوں۔ اس سے قوم کو باضابطہ پولیٹیکل فنڈریزنگ اور قوم کی قیمت پر نوازشات کے بدلے سرمایہ دار حواریوں، مفاد پرست گروہوں سےمال اینٹھنےکےمابین فرق سمجھنےمیں مدد ملےگی۔

کیا دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے والا ہے؟این سی او سی سربراہ نے اعلان کردیا

ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد بابراعظم نے ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پیچھے چھوڑ دیا

FOLLOW US