Monday January 20, 2025

مولانا فضل الرحمان کو حصہ مل چکا ہے، اب لانگ مارچ صرف دکھاوے کے لیے ہو گا

اسلام آباد : سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کر لیا ہے تحریک کو اب اس طرح نہیں چلائیں گے کہ سارا سسٹم ہی سمیٹا جائے۔ ہر شخص اپنے طور پر کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی کوشش کر رہا تھا۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب خیبرپختونخواہ کے الیکشن جیت گئے ہیں، اب وہ سسٹم کو بُرا نہیں کہہ سکتے۔ مولانا فضل الرحمان کو ان کا حصہ مل گیا ہے لہٰذا اب وہ تحریک کو بھی اُس طرح نہیں چلائیں گے جس طرح انہوں نے چلانا تھا۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے لانگ مارچ تو ہو گا لیکن یہ لانگ مارچ صرف اور صرف دکھاوے کا ہو گا، حکومت اپنا وقت پورا کرے گی۔ رانا عظیم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے پہلے شہروں میں دھرنے دے گی، جس کی وجہ سے اب اپوزیشن بمقابلہ اپوزیشن میچ ہو گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے 14سالہ بھتیجے کو کتے نے کاٹ لیا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اب جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسپیڈ کم ہو جائے گی۔ رانا عظیم نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیا گیا ہے۔ جس کو جہاں پر حصہ چاہئیے تھا اُسے وہ مل گیا ہے۔
تاہم اب مولانا فضل الرحمان کی اسپیڈ کم ہو جائے گی۔ ایک صوبے کے اندر انہیں اچھی خاصی کامیابی مل گئی ہے۔ اب وہ بھی حکومت کا حصہ بن گئے ہیں، جب آپ اقتدار کی کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو ہھر اس میں سوراخ نہیں ہونے دیتے۔ جبکہ دو روز قبل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو پوری قوم مہنگائی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، تمام اپوزیشن جماعتوں نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں شرکت کا اظہار کیا تھا۔

خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم سے جواب طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سالانہ ٹیکس صرف 2 ہزار روپے لیکن کس صوبے کے وزیراعلیٰ نے سب سے زیادہ ٹیکس دیا؟ 2019 ء کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری

FOLLOW US