Monday January 20, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سالانہ ٹیکس صرف 2 ہزار روپے لیکن کس صوبے کے وزیراعلیٰ نے سب سے زیادہ ٹیکس دیا؟ 2019 ء کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری

لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزرائے اعلیٰ سمیت ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔ ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی آمدنی 9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور عثمان بزدار نے سال 2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 10 لاکھ 99 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی آمدنی 25 لاکھ 80 ہزار روپےتھی اور انہوں نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس ادا کیا۔ گذشتہ سال منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی آمدنی 78 لاکھ 58 ہزار روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 10 لاکھ 61 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا تہلکہ خیز فیصلہ، عمران خان بُری طر ح پھنس گئے

نواز شریف کس تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے؟ شہباز شریف کو بھی کلین چٹ مل گئی، سیاسی میدان میں ہلچل

چیف جسٹس گلزار احمد کے بعد پاکستان کے آنے والے چیف جسٹس کون ہونگے؟ دبنگ نام سامنے آگیا

FOLLOW US