اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب ہرجانے کے کیس میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگئے بڑھانے سے روک دیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ہتک عزت کا یہ کیس کب سے زیر التوا ہے ، وکیل خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس سال 2012 سے چل رہا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہتک عزت کا کیس تو دو ماہ میں نمٹ جانا چاہئے ؟۔ وکیل خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا کہ سوالات سال 2021 میں وضع کئے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیس میں اس التوا کا ذمہ دار کون ہے ، آپ کے مطابق عمران خان کی جانب سے التوا ہوا ہے ؟۔ خواجہ آصف کے وکیل نے جواب دیا کہ فریقین کی جانب سے التوا لیا گیا تھا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکتے ہوئے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا تہلکہ خیز فیصلہ، عمران خان بُری طر ح پھنس گئے
نواز شریف کس تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے؟ شہباز شریف کو بھی کلین چٹ مل گئی، سیاسی میدان میں ہلچل