اسلام آبا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امید ہے 23 مارچ کے لانگ مارچ میں نواز شریف موجود ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ متوقع وزیراعظم شہباز شریف ہیں،برطانوی عدالتوں نے بھی شہباز شریف کوکلین چٹ دی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام ہیں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف گیارہ ماہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر حربہ آزما چکی ہے لیکن ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خرم دستگیرنے واضح طور پر کہا کہ شہبازشریف نے جوحلف نامہ دیا تھا وہ نوازشریف کی صحت سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شفاف اورمداخلت سے پاک انتخابات ہمارامطالبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مریم نواز کا کردار بہت اہم ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کے بعد پاکستان کے آنے والے چیف جسٹس کون ہونگے؟ دبنگ نام سامنے آگیا