Monday January 20, 2025

مانچسٹر، گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں ہنگامہ آرائی عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی شو چھوڑ کر چلے گئے

مانچسٹر : پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کا کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے مانچسٹر میں ہونے والی کنسرٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ کنسرٹ کے دوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ نوجوان اسٹیج کے سامنے رقص کر رہے تھے جس پر سیکیورٹی گارڈز نے منع کیا تو پاکستانی نوجوان اور سیکیورٹی گارڈز مئں تلخ کلامی ہو گئی،جب کہ بعض میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ واقعہ کنسرٹ میں موجود دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ صورتحال گھمبیر ہوئی تو عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کو شو چھوڑ کر جانا پڑا،انہیں سیکیورٹی حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد نے کنسرٹ کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

پاکستانی دوست کی تلاش میں مصروف ، روسی لڑکی کی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش

سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ ،طلبہ کی توموجیں ہوگئیں

بہاولپور میں انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، متعدد افراد جاں بحق

FOLLOW US