اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی اگلے ماہ فروری میں ریٹائرمنٹ کے بعد آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 کو پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔جسٹس عمرعطا بندیال 2فروری 2022سے ایک سال سات ماہ 15دن کے لیے اس عہدے پرفائزرہیں گے ۔واضح رہے کہ جسٹس گلزار احمد سمیت عدلیہ کے سات سینئر ججز رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان میں سپریم کورٹ کے پانچ ججز اور لاہور ہائی کورٹ کے دو ججز شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ریٹائر ہوتے ہیں جبکہ ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں عہدہ سے ریٹائر ہوتے ہیں۔رواں سال ریٹائر ہونے والے ججز میں جسٹس گلزار جو کہ یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے جن کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد 5 مارچ کو ریٹائر ہونگے ، 4 اپریل کوجسٹس مقبول باقر ، جسٹس مظہر عالم خان مندوخیل 13 جولائی اور جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم 30 جون 2022 کو ریٹائر ہونگے جبکہ جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر 2 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
پاکستانی دوست کی تلاش میں مصروف ، روسی لڑکی کی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش