Monday January 20, 2025

حکومت نے ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کر دیا ، علی محمد خان عوام کے ٹیکس سے اکٹھی کی گئی رقم ہے جو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہی ہے

شیرگڑھ : وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ حکومت نے ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کر دیا ترقیاتی کام کرنا کسی پر احسان نہیں یہ عوام کے ٹیکس سے اکٹھی کی گئی رقم ہے جو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پرخوڈھیری میں روڈ کے سنگ بنیاد کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے کرپشن لوٹ مار اور اجارہ داری ختم کر دی ہے ،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے ،ماضی میں ملک کو دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے بے دردی سے لوٹا ہے ،پاکستانی قوم کا خون چوس کر لندن میں فلیٹ خریدے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی کام کرنا کسی پر احسان نہیں یہ عوام کے ٹیکس سے اکٹھی کی گئی رقم ہے جو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہی ہے ۔

مانچسٹر، گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں ہنگامہ آرائی عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی شو چھوڑ کر چلے گئے

انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر کثیر فنڈز خرچ کر رہی ہے ،عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز اور ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں ہے یہ عوام کے ٹیکس سے اکٹھی کی گئی رقم ہے جو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ این اے 22 کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے دن رات محنت کرنا پڑے گی پورے حلقے کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے مہنگائی کی یہ لہر عارضی ہے جلد ہی اس پر قابو پا لیں گے۔

پاکستانی دوست کی تلاش میں مصروف ، روسی لڑکی کی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش

سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ ،طلبہ کی توموجیں ہوگئیں

FOLLOW US