Monday January 20, 2025

پاکستانی دوست کی تلاش میں مصروف ، روسی لڑکی کی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش

ملتان : پاکستان آنے والی روسی لڑکی کی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان سے دوستی کرنے والی روسی لڑکی دوست کی تلاش کیلئے پاکستان آن پہنچی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی کرسٹیا نامی روسی لڑکی کی دبئی میں سانگلہ ہل کے علاقے سے تعلق رکھنے والے عبد اللہ نامی نوجوان سے دوستی ہوئی تھی اور دونوں ساتھ ہی رہتے تھے۔ تاہم بعد ازاں عبد اللہ اپنی دوست کو چھوڑ کر پاکستان واپس آ گیا۔ عبد اللہ کی دبئی سے واپسی کے بعد روسی لڑکی بھی اپنے دوست کی تلاش کیلئے پاکستان آ گئی اور ملتان کے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔ خاتون نے اپنے دوست کو تلاش کرنے کی کافی کوشش کی تاہم اس کوشش میں ناکامی کے بعد آئی کرسٹیا دلبرداشتہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق روسی لڑکی نے خود کی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی اور ہوٹل کی کھڑکی سے کود گئی، تاہم اس اقدام کے نتیجے میں لڑکی کو معمولی چوٹیں ہی آئیں۔

’دل ہونا چاہی دا جوان‘۔۔بوڑھوں نے انٹرنیٹ پر ’انت‘ مچا دی

سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ ،طلبہ کی توموجیں ہوگئیں

بہاولپور میں انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، متعدد افراد جاں بحق

News Source: Urdupoint

FOLLOW US