Sunday January 19, 2025

سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ ،طلبہ کی توموجیں ہوگئیں

مظفرآباد : آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کشمیری حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔آزاد کشمیر میں بھی شدید سردی سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔حکومتی اعلان کے مطابق تعطیلات میں پانچ روز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ کشمیر اورسندھ میں آج سے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلنے تھے۔

بہاولپور میں انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، متعدد افراد جاں بحق

فاسٹ بائولرمحمد حسنین نے سابقہ مس ورلڈ کاد ل جیت لیا

پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا یکم جمادی الثانی1443 ہجری 5 جنوری بروز بدھ کو ہو گی۔

FOLLOW US