Monday January 20, 2025

لیونل میسی کورونا وائرس کا شکار،اسٹارفٹبالربارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ارجنٹینا اور فرانسیسی کلب پی ایس جی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کے علاوہ کلب کےتین مزید کھلاڑیوں میں ‏وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کلب نے کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔وائرس سے متاثرہ تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔پی ایس جی کلب نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا تھا کہ عملے کے ایک رکن کو بھی ‏COVID-‎‎19‎‏ ہوا تھا تاہم اس موقع پر ان میں سے کسی کا نام نہیں لیا گیا تھا۔لیکن ٹیم کی میڈیکل نیوز پر اتوار کو ایک مزید بیان میں کلب نے میسی، لیفٹ بیک جوآن برناٹ، ‏بیک اپ گولی سرجیو ریکو اور 19 سالہ مڈفیلڈر ناتھن بٹومازالا کا نام دیا ہے جو کورونا میں مبتلا ‏ہوئے ہیں۔

من پسند افراد سے ملی بھگت کرکےلاکھوں روپے کی گاڑیاں سستے داموں نیلام،پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلے ،

ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب ، لاٹھی چارج سے سیاح کی آنکھ ضائع

پی آئی اے کے ریٹائرڈ انجینئرز نےریستوران کھول لیا ۔۔ کراچی کا پہلا ریستوران جہاں بزرگ خود کھانا بنا کر پیش کرتے ہیں

FOLLOW US