Monday January 20, 2025

ایسا لباس کیوں پہنا۔۔سلمان خان کترینہ کیف پر برس پڑے۔۔بعد میں کیا ہوا؟

ممبئی: یہ قصہ 2012 کا ہے جب سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی عکس بندی میں مصروف تھے، سیٹ پر ایک ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے ہر سننے والے کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کے ماضی کے تعلق کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن ایک واقعہ ایسا بھی ہے جس سے مداح یقینی طور پر ناواقف ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہوا کچھ یوں تھا کہ سلمان اپنے سین کو عکس بند کروانے کے انتظار میں ہیروئن کترینہ کا انتظار کررہے تھے، کترینہ جیسے ہی اپنی وینیٹی وین سے باہر آئیں تو انہوں نے ایسا لباس زیب تن کر رکھا تھا جو سلمان کو پسند نہیں آیاجس پر دبنگ خان کچھ خفا ہوگئے اور پاس رکھا ڈنڈا اٹھا لیا۔

لیونل میسی کورونا وائرس کا شکار،اسٹارفٹبالربارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان نے کترینہ کے سامنے ڈنڈا بھی لہرایا اور اس طرح کا لباس پہننے کی وجہ پوچھی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر کبیر خان کی خواہش پر یہ لباس پہنا، اس پر سلمان نے کبیر خان سے بھی تلخ لہجے میں بات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس تمام صورتحال کودیکھتے ہوئے کترینہ نے کرینہ کپور کو فون کیا، جو کچھ فاصلے پر اپنی فلم کی شوٹنگ کررہی تھی، کترینہ نے کرینہ کپور سے فلم کے سیٹ پر آکر سلمان خان سے بات کرنے کا کہا جس پر کرینہ نے فوری وہاں پہنچ کر معاملے کو سنبھالا۔

من پسند افراد سے ملی بھگت کرکےلاکھوں روپے کی گاڑیاں سستے داموں نیلام،پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلے ،

ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب ، لاٹھی چارج سے سیاح کی آنکھ ضائع

FOLLOW US