Monday January 20, 2025

لاہور میں کار سواروں نے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کردی

لاہور: فیروز پور روڈ پر کار سواروں نے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ ڈیوٹی پر موجود وارڈنز نے ایک کار کو روک کر کاغذات کا پوچھا تو کار سوار ملزمان نے فائرنگ کردی ،تاہم فائرنگ سے دونوں وارڈنز معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ کار سوار فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی ا ولاہور فیاض احمد دیو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے،جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

گریٹراقبال پارک میں ایک اورشرمناک واقعہ۔۔گرفتاریوں کی اطلاعات

بگ بیش لیگ میں پاکستانی ٹیم کے باولر محمد حسنین نے تباہی مچا دی ، شور مچ گیا

“عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے” صحافی کے اس سوال پر جہانگیر ترین کا ایسا جواب جو وزیر اعظم کو بالکل پسند نہ آئے

FOLLOW US