Monday January 20, 2025

“عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے” صحافی کے اس سوال پر جہانگیر ترین کا ایسا جواب جو وزیر اعظم کو بالکل پسند نہ آئے

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کا گزارہ مشکل ہوچکا ہے۔ جہانگیر ترین نے کراچی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے مہنگائی کے بارے میں بھی با ت کی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟ صحافی کے اس سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔

اسٹیج اداکارہ دیدار کیساتھ تعلقات، سابق کرکٹر عبدالرزاق نے خاموشی توڑ دی

2022میں بھارت میں کونسی بڑی تباہی آنیوالی ہے؟ باباوانگا کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

فراڈ کیس میں گرفتار سکیش چندراا شیکھر کا اداکار جیکلین فرننڈس کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز اعتراف کر لیا

FOLLOW US