Sunday January 19, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سال2022 میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ کیپسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں کیا جائے گا، صارفین پر17 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سال2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی بھی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے بجلی ٹیرف میں مزید اضافے کیلئے نیپرا سے رابطہ کیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے ٹیرف میں اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر17 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیپسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں کیا جائے گا۔

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کردیا

نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گا۔یاد رہے گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، وزارت خزانہ نے یکم جنوری 2022 یعنی آج سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اطلاق ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول 4 روپے اضافے سے 144 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے اضافے سے 141.62 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اضافے سے 111 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 95 پیسے اضافے سے 113 روپے 49 پیسے ہو گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع رات 12 بجے سے کر دیا گیا، قیمتیں اگلے 15 روپے کیلئے طے کی گئی ہیں۔ اس سے قبل اوگرا نے یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری بھی کیا ہے۔

مہنگے موبائل فونز پر 42 ہزار روپے کا سیلز ٹیکس عائد

کوئٹہ ویڈیو سکینڈل کی اصل کہانی سامنے آ گئی، فرانزک رپورٹ نے سب راز کھول دیے

FOLLOW US