Monday May 6, 2024

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کردیا

پشاور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو ذرا سا ہاتھ کھینچنا پڑا،ہم نے تین سال قوم کو موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے عزائم اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا، بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی نے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا حکمرانوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے، اگر مستقبل میں مداخلت نہ ہوئی تو عوامی قوت کے ساتھ چاروں صوبوں میں مثالی فتح حاصل کریں گے۔ جمعیت علماءاسلام ف خیبرپختونخوا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کو مسلط کیا گیا اور عوام کے ووٹ چوری کرکے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی، ہم نے تین سال قوم کو موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے عزائم اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا، آج ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو ذرا سا ہاتھ کھینچنا پڑا،

کوئٹہ ویڈیو سکینڈل کی اصل کہانی سامنے آ گئی، فرانزک رپورٹ نے سب راز کھول دیے

جس کی وجہ سے عوامی ردعمل سامنے آیا اور عوام نے حکومتی دھاندلی کے باوجود ہمیں کامیاب کیا، بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی نے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا حکمرانوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے، اگر مستقبل میں مداخلت نہ ہوئی تو عوامی قوت کے ساتھ چاروں صوبوں میں مثالی فتح حاصل کریں گے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی اقتصادی معاشی ترقی کا راستہ روک دیا ہے، اسمبلیوں کے وقار اور تقدس کو پامال کرکے آئین سے ماورا بل پاس کئے جارہے ہیں، غلط اعدادو شمار اور جھوٹ بول کر عوام کو تسلی دی جاری ہے، فاٹا کے انضمام کے دوران پرکشش مراعات کا اعلان کرکے عوام کو دھوکہ دیا گیا اور آج فاٹا کے عوام دربدرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ وزارتِ خزانہ اورسٹیٹ بینک پر عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی گرفت مضبوط کرنے قانون سازی کی جارہی ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جس کااعتراف پاکستان کے ادارے کرچکے ہیں،ملک کو بیرونی ایجنڈے کے تحت چلایا جارہا ہے، 360 ارب کا منی بجٹ صرف آئی ایم ایف کی ایماءپر پیش کیا گیا اور 215 ارب روپے کی سبسڈی واپس لے لی گئی، 17 فیصد نیا ٹیکس لگا کر غریب عوام کو مزید تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، 2019ءسے اب تک سٹیٹ بینک نے حکومت کو کوئی قرضہ نہیں دیا، اپنے بینک کو عالمی اداروں کی گرفت میں دینا ملک کی آزادی کو داو پر لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھائے کی بجائے خراب کر دیئے گئے ہیں، مسجد گرانے کے فیصلے کرکے کس کو خوش کیا جارہا ہے؟ اس فیصلے کو واپس لے کر قوم میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کیاجائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی 22 مہینوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

FOLLOW US